ملک بدترین سیاسی بحران سے دوچار ہے،پرویز خٹک،تحریک انصاف مڈٹرم انتخابا ت کی بات نہیں کرتی بلکہ حلقے کھولے جائیں، دھندلی ثابت ہونے پر بات ہوگی،شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:25

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء )وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک بدترین سیاسی بحران سے دوچار ہے۔تحریک انصاف مڈٹرم انتخابا ت کی بات نہیں کرتی بلکہ حلقے کھولے جائیں دھندلی ثابت ہونے پر بات ہوگی۔شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دئے سکتے۔ فوج کی طرف سے علاقہ کلیر ہونے کا گرین سنگل ملنے کے بعد متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہوجائیں گا۔

اپوزیشن نے ایک ڈرامہ کرکے تحریک عدم اعتماد جمع کی مگر اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع ہی نہیں کروائی۔ صوبے کے حقوق اور وسائل پر اختیار کی جنگ بھر پور انداز میں شروع کی ہے اپوزیشن کا ہمارے خلاف واویلا نہ صرف غلط اور بے بنیاد ہے بلکہ انکی مایوسی اور بد حواسی کا بھی غماز ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے دھرنااور احتجاجی تحریک سے جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ۔

حکمرانوں کو جانا ہوگا۔حکمرانوں نے ملک و قوم کی بہتری کے لیے نہیں بلکہ اپنی زات کے لیے کام کئے ہیں۔کالا باغ ڈیم خیبرپختون کے عوام کے لیے تباہ کن ہے ۔جاوید نسیم تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ہیں ان کا مسلہ پارٹی کااندرونی مسلہ ہے جس کو حل کرلیاجائیں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے موقعہ پر اپنے گاؤں مانکی شریف نوشہرہ میں اپنے حجرے میں نوشہرہ کے صحافیوں کے وفد جس کی قیادت سید ندیم مشوانی کررہے تھے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ہرطرف کرپشن کا دوردھورہا ہے۔تحریک انصاف نظام کی درستگی کے لیے کرپشن اور ناانصافی کے لیے میدان میں نکلی ہے۔ تحریک انصاف جمہوریت کو بچانا چاہتی ہے۔حکمرانوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہچایا ۔انتخابی عمل کی اصلاح اور پائیدار جمہوریت کے لیے تحریک انصاف احتجاجی تحریک چلارہی ہے۔

ہم مڈٹریم کی بات نہیں کرتے بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن انتخابی حلقوں پر تحریک انصاف نے اعتراض کیا ان کو کھولا جائیں جو بھی نتیجہ نکلے بھر اس کے بعد فیصلہ کریں گئے۔انہوں نے ایک سوا ل کے جواب میں کہاکہ شمالی وزیر ستان کے دس لاکھ سے زاہدآئی ڈی پیز کی صوبائی حکومت بھرپور معاونیت کررہی ہے۔ شمالی وزیرستان میں فوجی اپریشن جاری ہے فوجی کی طرف سے گرین سنگل ملنے کے بعد آئی ڈی پیز کی واپسی شروع ہوجائیں گئی ۔

آئی ڈی پیز کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دئے سکتے۔

وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے میٹرو بس کامنصوبہ ریلوے ٹریک پر بنانے کی فیزیبلیٹی رپورٹ بن گئی ہے پاکستان ریلوے سے لیز پر زمین لیکر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائیں گے ریلوے نے پنجاب حکومت کو اجازت دی ہے اسلئے پشاور سے ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے ہمیں بھی اجازت دیں گے جس سے صوبے کو 31 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

ہم اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدوں پر من وعن عمل کررہے ہیں ہم نے صوبے میں کرپشن لوٹ کھسوٹ اور چور بازاری کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں صوبے میں تاریخ ساز قانون سازی کرکے کرپشن کے راستوں کو روکنے ،تعلیم و صحت، اطلاعات تک رسائی، عوامی حقوق، نئے بلدیاتی نظام میں اختیار ات عوام تک منتقل کرنے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کاشفاف اور غیر جانبدار نظام کوقانون سازی کے ذریعے عملی جامہ پہنایا تاکہ آنے والے وقت میں بھی یہ عمل جاری رہے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی ترقیاتی بجٹ لیپس نہیں ہوا بلکہ جاری سکیموں پرخرچ کیا گیااور اس سال بھی صوبے کی یکساں ترقی پر خرچ ہوگا افسوس کہ سابقہ دور میں لوٹ کھسوٹ اور چوری چکاری کے سارے ریکارڈ توڑے گئے اس لیے اپوزیشن وہ پرانے مزے دیکھنا چاہتی ہے ہم نے ترقیاتی فنڈ میں کمیشن کلچر کو ختم کرنے کے لئے کنسلٹنٹ کا نظام رائج کیا ا س نے کچھ وقت لیا مگر آئندہ تمام میگا پراجیکٹس بروقت اور معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جاوید نسیم تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ہیں ان کا مسلہ پارٹی کااندرونی مسلہ ہے جس کو حل کرلیاجائیں گا۔ خیبرپختون خواہ میں اعتماد کے ووٹ کی ضرورت نہیں ۔ اپوزیشن نے ایک ڈرامہ کرکے تحریک عدم اعتماد جمع کی مگر اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع ہی نہیں کروائی۔یہ سب فراڈ ہے اور اپوزیشن جھوڑے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں صوبے کی ترقی اور تبدیلی کے لیے ووٹ دیا اور ہم تبدیلی لاکر دم لیں گے۔