سیکولرازم کے دعویدار بھارت میں تین افریقی طالبعلم نسل پرستی کا شکار ہو گئے، بھارتی شہریوں کا افریقی طالبعلموں پرتشدد ، پولیس نے بمشکل ان کی جان چھڑائی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:27

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء ) شائننگ انڈیا اور سیکولر ازم کے دعویدار بھارت میں لوگوں نے نسل پرستی کو بنیاد بنا کر تین افریقی طالبعلموں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں تعلیم کی غرض سے آنے والے افریقی طالبعلموں کے ساتھ یہ بہیمانہ سلوک دلی میٹرو سٹیشن پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

مار پیٹ سے خوفزدہ طالبعلموں نے پولیس بوتھ میں پناہ لی تاہم پولیس اہلکار کی موجودگی کے باوجود جنونی ہندووٴں نے انہیں گھسیٹ لیا اور ڈنڈوں، مکوں اور لاتوں سے ان پر شدید تشدد کیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری وہاں آگئی اور جنونی ہندووٴں سے بمشکل ان کی جان چھڑائی۔ اس دوران جنونی افراد بھارت ماتا کی جے کے نعرے بھی لگاتے رہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق میٹرو میں سوار ایک خاتون نے ان طالبعلموں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا جس کے بعد ہجوم بے قابو ہو گیا۔ تاہم واقعہ کے بعد اس خاتون کا کہیں اتا پتا نہیں چل سکا۔ دوسری طرف افریقی طالبعلموں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نسل پرستی کے جاری سلسلے کا تسلسل ہے

متعلقہ عنوان :