شام نے مزید چار کیمیائی تنصیبات ڈکلیئر کردی ہیں ، اقوام متحدہ

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام نے مزید چار کیمیائی تنصیبات ڈکلیئر کردی ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام نے مزید چار کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات ڈکلیئر کردی ہیں جو اس سے پہلے اس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈکلیئر نہیں کی تھیں ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد سفارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے شام کہنا تھا کہ مزید تین تنصیبات ریسرچ اور ڈویلپمنٹ جبکہ ایک ہتھیاروں کی پیداوار کے لیے ہے جبکہ اب اچانک شام کا یہ چاروں تنصیبات بھی کیمیائی ہتھیاروں کی ہونے بارے انکشاف تشویشناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :