ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس میں ریلوے پولیس کے تشدد سے مسافر جاں بحق،اگر واقعے کی تحقیقات میں ریلوے ملازمین کی کوتاہی ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خو ڈی آئی جی ریلوے

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء)ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس میں ٹکٹ چیکنگ کے معاملے پر ریلوے پولیس اہلکاروں کے تشدد سے مسافر جاں بحق ہو گیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس میں محمد سلیم نامی مسافر کا ٹکٹ کے معاملے پر ٹکٹ چیکر سے کسی بات پر تنازعہ ہو گیا جس پر ٹکٹ چیکر نے ریلوے پولیس کو طلب کر لیا اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس اہلکاروں کے تشدد سے مسافر جاں بحق ہو گیا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ریلوے منیر چشتی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جب کہ ڈی آئی جی ریلوے شارق کمال کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر واقعے کی تحقیقات میں ریلوے ملازمین کی کوتاہی ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :