لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء)لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔ ٹیک آف کے فوری بعد اولے گرنے سے اسکرین چٹخ گئی۔طیارے کو بحفاظت واپس اتارلیا گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق دبئی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی،پروازنے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ گہرے بادلوں میں اولے ٹکرانے سے اسکرین میں کریک پڑگئے، طیارے کو بحفاظت واپس اتار لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل پرواز سے دبئی بھجوانے کے انتظامات کرلیے گئے،طیارہ حال ہی میں لیزپرلیا گیا تھا،8320 طیارہ حال ہی میں لیز پر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :