آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ کیلئے پانچ ناموں کا اعلان ،کوئی پاکستانی کھلاڑی اس ایوارڈ کے لئے نامزد نہیں ہوسکا، حقدار کا اعلان 5نومبر کو کیا جائے گا ،آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈز کے ونر کا انتخاب شائقین کی ووٹنگ کے ذریعے ہوگا، امیدواروں میں آسٹریلوی بولر مچل جانسن، بھارت کے بھونشیورکمار، سری لنکا نے اینجلو میتھیوز، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور انگلش ویمنز ٹیم کی کپتان شارلیٹ ایڈورز شامل

جمعرات 9 اکتوبر 2014 08:46

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے پانچ ناموں کا اعلان کردیا،البتہ کوئی پاکستانی کھلاڑی اس ایوارڈ کے لئے نامزد نہیں ہوسکا۔ آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈز کے ونر کا انتخاب شائقین کی ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔

(جاری ہے)

پانچویں آئی سی سی ایوارڈز کے امیدواروں میں آسٹریلوی بولر مچل جانسن، بھارت کے بھونشیورکمار، سری لنکا نے اینجلو میتھیوز، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور انگلش ویمنز ٹیم کی کپتان شارلیٹ ایڈورز شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں سے آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ کا حقدار کون ہو گا اس کا اعلان 5نومبر کو کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارت کے سچن ٹنڈولکر، مہندرا سنگھ دھونی جبکہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا دو مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :