پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ،سید خورشید شاہ،اب بھی مفاہمتی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ تناظر میں حالات میں کو دیکھتے ہوئے تقریر کی ہے ،قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اب بھی مفاہمتی سیاست پر یقین رکھتے ہیں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ تناظر میں حالات میں کو دیکھتے ہوئے تقریر کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ جب الطاف بھائی اپنی تقریر میں سب پر حملے کرتے ہیں وہ یہ کیوں سمجھتے ہیں ہم بولیں تو ٹھیک کوئی دوسرا بولے تو غلط ہے دوسروں کو بھی سیاست کرنی آتی ہے انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملکی خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچا ہیچائنا کے صدر کو اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑاساٹھ سالہ تاریخ میں دنیا ایک طرف تو چائنا ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا تھا جبکہ پہلی بار امریکہ نے بھی پاکستان کو نظر انداز بھارتی وزیر اعظم کی جو عزت کی ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے ہمیشہ کشمیر کے ایشو کو اپنا موقف بنایاضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا کو باور کرایا جائے کہ برطانیہ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو مسئلہ کشمیر کیلئے ایسا کیوں نہیں ہوسکتا جبکہ بھارتی جارحیت دباؤ بڑھانے کیلئے ہے بھارت سمجھتا ہے کہ میں فیورٹ ملک بنتا جارہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اچھا رسپانس مل رہا ہے پنجاب ہمارا گھر ہے شہید بھٹو نے پنجاب کو ہی اپنا گڑھ بنایا تھا۔