وزیراعظم نے گیس کی قلت کا نوٹس لے لیا ، گھریلو اور صنعتی صارفین گیس کی قلت سے کم سے کم متاثر ہونے چاہئیں، نواز شر یف

جمعرات 9 اکتوبر 2014 08:54

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء)وزیراعظم نے گیس کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ گھریلو اور صنعتی صارفین گیس کی قلت سے کم سے کم متاثر ہونے چاہئیں سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے قدرتی گیس کی قلت کے بارے میں خبروں کا نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ گھریلو اور صنعتی صارفین گیس کی قلت سے کم سے کم متاثر ہونے چاہئیں۔ -

متعلقہ عنوان :