فلسطینی ٹیم کی دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے پاکستان آمد، فلسطین کی سینئر فٹبال ٹیم لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں گرین شرٹس سے 12 اور 14 اکتوبر کو متوقع طور پر دو میچز کھیلے گی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء) فلسطینی ٹیم دو دوستانہ میچز کھیلنے کے لیے دس اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کے مطابق فلسطین کی سینئر فٹبال ٹیم لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں گرین شرٹس سے 12 اور 14 اکتوبر کو متوقع طور پر دو میچز کھیلے گی۔ اس سلسلے میں قومی فٹبال ٹیم کا عید کے بعد لاہور میں کیمپ بھی لگے گا۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف حکام فلسطینی ٹیم کی پاکستان آمد کی تاریخ کی تصدیق ہونا باقی ہے تاہم میچز جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔فلسطینی ٹیم نے اس سے قبل 2011 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں لاہور اور کراچی نے ایک ایک میچ کی میزبانی کی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم نومبر میں ساف ویمن چیمپیئن شپ کی میزبانی کا اعزاز بھی حاصل کرے گی۔پاکستانی کی خواتین کھلاڑی جنوبی ایشیائی ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور میں ٹریننگ کر رہی ہیں۔