پیوٹن کا اوبامہ پر روس کیخلاف معاندانہ رویے کا الزام، بلیک میل کرنے کی کوششوں سے متعلق انتباہ

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:27

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء)روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے امریکہ کے ہم منصب باراک اوبامہ پر روس کیخلاف معاندانہ رویے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے ملک کو بلیک میل کرنے کی کوششوں سے خبردار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے ریمارکس اوبامہ کے یہ کہنے کے جواب میں تھے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یوکرائن میں ”روسی جارحیت“ایبولا کے مرض اور دولت اسلامی کی جہادیوں کی طرح کا خطرہ ہے ۔پیوٹن نے گزشتہ روز دیر گئے جاری کئے جانیوالے ایک انٹرویو میں ، جوسربیا کے روزنامے پولیٹیکا میں شائع ہوا ،کہا کہ ہماری معیشت کے تمام سیکٹروں کے خلاف متعارف کی جانیوالی حدود کے تحت اس قسم کے طرز عمل کو معاندانہ رویے سے کم تر کہنا مشکل ہے ۔

متعلقہ عنوان :