ملک عامر ڈوگر کی جیت شاہ محمود قریشی کیلئے ایک سوالیہ نشان بن گئی

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:16

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے149ملتان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ملک عامر ڈوگر کی جیت پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چےئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کیلئے ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے اور ملتان کے علاوہ پاکستان بھر کے عوام کی نگاہیں اس بات پر لگی ہیں کہ اب پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان اور مرکزی وائس چےئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اپنی حمایت سے جیتنے والے امیدوار ملک عامر ڈوگر کو اپنے استعفے دئیے جانے کے بعد اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے یا ان کو بھی حلف اٹھوانے کے بعد استعفیٰ دینے پر مجبور کریں گے اور ملتان کی عوام یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ اگر پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان اور مرکزی وائس چےئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کی حمایت سے جیتنے والے امید عامر ڈوگر کا بھی استعفیٰ دلوا دیا تو کیا پھر ملتان کی عوام کو کچھ عرصے کے بعد دوبارہ ضمنی انتخابات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :