سیلاب متاثرین کو دوسری قسط کی ادائیگی کا عمل بھی پہلی قسط کی طرح تیزر فتار اورشفاف ہوگا، شہبازشریف،سروے کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کو گھروں اورفصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگاکرمالی امداد کی دوسری قسط دی جائیگی،سروے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا،کوئی بھی مستحق مالی امداد سے محروم نہیں رہے گا:وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلا س سے خطاب

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی دوسری قسط کی ادائیگی کے طریقہ کار کاجائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری مرحلے میں سیلاب متاثرین کے گھروں اورفصلوں کے نقصانات کا سروے کی بنیاد پر تخمینہ لگاکرمالی امداد کی دوسری قسط دی جائے گی۔

سروے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔کوئی بھی مستحق مالی امداد سے محروم نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسری قسط کی ادائیگی کا عمل بھی پہلی قسط کی طرح تیزر فتار اورشفاف ہوگا۔متاثرین کو گھروں اور فصلوں کے نقصانات کا معاوضہ بیک وقت ادا کیا جائے گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مالی امداد دوسری قسط کی ادائیگی کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن،کرنل (ر)شجاع خانزادہ ،بلال یاسین،یاور زمان،تنویر اسلم ملک،فرخ جاوید، مشیر خواجہ سلمان رفیق ،چوہدری ارشد جٹ،ایم پی اے عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ڈی جی نادرا، متعلقہ سیکرٹریزاوراعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :