پی سی بی کے میڈیکل کمیشن نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو فٹ قرار دے دیا،جنید خان اور وہاب ریاض کی فٹنس کا فیصلہ میڈیکل فٹنس رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء) پی سی بی کے میڈیکل کمیشن نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو فٹ قرار دے دیا جبکہ جنید خان اور وہاب ریاض کی فٹنس کا فیصلہ میڈیکل فٹنس رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ دورہ شارجہ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ان فٹ قرار دیا گیا تھا۔ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے تین رکنی میڈیکل بورڈ نے ان کی باؤلنگ‘ بیٹنگ اور فیلڈنگ کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں فٹ قرار دے دیا جبکہ وہاب ریاض اور جنید خان کو فٹ قرار دینی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :