سابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ کی شہریار خان سے ملاقات ،شاہد آفریدی کی عمر گھر میں بچے کھلانے کی ہے، سابق چیئرمین بوم بوم پر برس پڑے ، آفریدی کی اب ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی،یہی حرکت کوئی اور کرتا تو اسے سمندر میں پھینک دیاجاتا، اعجاز بٹ

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء)یونس خان، محمد یوسف، شعیب ملک اور خاص طور پر شاہد خان آفریدی جیسے کرکٹرز کی ایک بھی نہ سننے والے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ نے اپنی توپوں کا رخ ایک بار پھر بوم بوم کی طرف کر دیا۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انہوں نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آفریدی کی اب ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔

بورڈ کی جانب سے مصباح الحق کو کپتان بنانے کے اعلان کے باوجود قیادت بارے بوم بوم کے بیان کو اعجاز بٹ نے آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہی حرکت کوئی اور کرتا تو اسے سمندر میں پھینک دیاجاتا۔ سابق پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ مصباح الحق کو دو ہزار پندرہ تک کپتان بنانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے دور میں پلیئرز پاور تھی جو انہوں نے ختم کی۔