شارجہ 4روزہ پریکٹس میچ : آسٹریلیا نے پاکستان کے 308رنز کے جواب میں 8وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنا لئے ،سکور برابر کرنے کیلئے مزید 32رنز درکار ، ڈولان کے شاندار 104رنز ،سمتھ نے 58رنز بنا کر نمایاں رہے ،کپتان کلارک صرف 10رنز بنا سکے

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:09

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء) شارجہ میں جاری چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان اے کی اننگز 308رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 273رنز بنائے اور اس کے 8کھلاڑی آؤٹ ہوئے پاکستان اے کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے آسٹریلیا کو مزید 32رنز درکار ۔

(جاری ہے)

دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو 308رنز پر پاکستان نے اننگز ڈیکلیئر کی آسٹریلیا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کا آغاز اچھا نہیں تھا اور راجرز بغیر کوئی رنز بنائے محمد طلحہ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 37رنز کے سکور پر گری جب ہاگس راحت علی کا شکار بنے آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان مائیکل کلارک تھے جو صرف 10رنز بنا کر احسان عادل کی بال پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے آسٹریلیا کی جانب سے ڈولان کی 104رنز بنا کر نمایاں رہے وہ ریٹائرڈ ہرڈ ہوگئے سمتھ نے بھی 58رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرڈ ہوئے ہیڈن 38اور اوکوفی 4رنز بنا کر ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں پاکستان کی جانب سے محمد طلحہ ، راحت علی ، احسان عادل ، عطاء اللہ ، کرامت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 32رنز درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :