افغانستان‘مسجد میں ریپ کرنے والے امام کو 20 سال قید، ملا کے خلاف مقدمے کی کارروائی اس وقت ڈرامائی شکل اختیار کر گئی جب بچی نے روتے اور کانپتے ہوئے خود عدالت کے سامنے پیش ہو کر ملزم کا سامنا کیا،عدالت کی جانب سے 20 سال قید کی سزا پر لڑکی ان کے والد اور چچا کامایوسی کا اظہار،ملزم محمد امین کو سزائے موت دی جانی چاہیے تھی،والدین

پیر 27 اکتوبر 2014 07:34

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء)افغانستان میں ایک امام مسجد کو ایک دس سالہ لڑکی کا ریپ کرنے کے جرم میں بیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ملا محمد امین جن کا تعلق افغان صوبے قْندوز سے ہے جہاں اْس نے گذشتہ سال مئی میں اس دس سالہ بچی کا مسجد میں ریپ کیا۔اس واقعے کے فوری بعد مقامی پولیس کے مطابق ایسے خدشات تھے کہ بچی کا خاندان اپنی عزت کی خاطر بچی کو مار ڈالے گا لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں نے مداخلت کر کے اس معاملے کو عدالت تک پہنچایا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس خاندان کو عدالت میں آنے پر آمادہ کیا اور ان کے آنے جانے اور کابل میں رہائش کے اخراجات بھی برداشت کیے۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق، ملا کے خلاف مقدمے کی کارروائی اس وقت ڈرامائی شکل اختیار کر گئی جب بچی نے روتے اور کانپتے ہوئے خود عدالت کے سامنے پیش ہو کر ملزم کا سامنا کیا۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے 20 سال قید کی سزا پر لڑکی ان کے والد اور چچا نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملا محمد امین کو سزائے موت دی جانی چاہیے تھی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ملا امین کو کمر تک زنجیروں میں جکڑ کر عدالت میں پیش کیا گیا جس سے تقریباً 6 فٹ کے فاصلے پر لڑکی نشست پر بیٹھی ہوئی تھی۔لڑکی نے اپنے چہرے کو مکمل طور پر نقاب سے ڈھانپا ہوا تھا اور انہوں نے زاروقطار روتے ہوئے اپنا بیان دیا۔اگرچہ سرکاری وکیل مجاہد رائدن نے ملا کی جانب سے اقبالی بیان پڑھ کر سنایا مگر ملا امین نے اپنے دفاع میں بولتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لڑکی نے انہیں ورغلایا جس پر لڑکی نے رونا بند کیا اور ڈرامائی انداز میں اپنا نقاب ہٹا کر ملا کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’او جھوٹے، جھوٹے خدا تم سے نفرت کرتا ہے تم غلیظ ہو، گندے ہو تم، تم ایک شیطان ہو۔

جج محمد سلیمان رسولی نے کہا کہ ملا امین کی جانب سے لڑکی کے ساتھ ریپ کا اعتراف زنا کے زمرے میں نہیں آتا کیونکہ لڑکی کی عمر بہت کم ہے اور انہوں نے ملا امین کے وکلا ی جانب سے 100 کوڑوں کی سزا دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو پھر لڑکی کو بھی 100 کوڑے مارنے کی سزا دی جانی چاہیے۔تاہم جج نے وکلا کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’لڑکی زنا نہیں کر سکتی وہ ابھی بچی ہے یہ ریپ ہے۔

وکیل استغاثہ نے لڑکی کو ایک گواہ کے طور پر نہی بلایا تھا مگر انہوں نے اسرار کیا کہ انہیں سنا جائے۔اپنے بیان کے بعد انہوں نے جج سے مطالبہ کیا کہ ’براہِ کرم جج صاحب اسے پھانسی دیں۔لڑکی کے چچا محمد رسول نے فیصلے کے بعد کہا کہ ’اس کا ریپ کیا گیا اور وہ ایک بچی ہے اگر ہم اسے مار دیتے تو قیامت کے دن ہم خدا کو کیا جواب دیتے؟مقدمے کی کارروائی کے دوران لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کی جانب ایک بار بھی نہیں دیکھا اور اختتام پر انہوں نے اپنا منہ پھیرا اور چلے گئے جن کے پیچھے پیچھے لڑکی نے چلنا شروع کیا جہاں ملا امین زنجیروں میں جکڑا اپنی آنکھیں زمین پر ٹکائے کھڑا تھا۔

یاد رہے کہ اس قبل کندوز میں سرکردہ علما اور حکام نے لڑکی کی عمر کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اْن کی عمر 17 سال کے قریب ہے مگر ان کی والدہ کے مطابق ان کی عمر 10 جبکہ میڈیکل ایگزامنر نے ان کی عمر کو اندازاً 10 سے 11 سال بتایا ہے۔ 2009 میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے بل کی منظوری سے قبل ریپ افغان قانون کے مطابق ایک جرم نہیں تھا۔