’لَوّ جہاد‘ سے ہندو مسلم کشیدگی بڑھنے لگی، ملک بھر میں درجنوں مسلمان نوجوان ہندو لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد اْنہیں اپنی محبت کے جال میں پھنسا رہے ہیں، اْن کا واحد مقصد اْنہیں ہندو سے مسلمان بنانا ہے،بھارتی کٹر ہندووٴں کا دعویٰ
پیر 27 اکتوبر 2014 07:38
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء)بھارت میں کٹر ہندووٴں کا دعویٰ ہے کہ ملک بھر میں درجنوں مسلمان نوجوان ہندو لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد اْنہیں اپنی محبت کے جال میں پھنسا رہے ہیں اور یہ کہ اْن کا واحد مقصد اْنہیں ہندو سے مسلمان بنانا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے اپنے ایک تازہ جائزے میں لکھا ہے کہ حال ہی میں قومی میڈیا پر شمالی ریاست اْتر پردیش کی ایک بیس سالہ ہندو لڑکی کو دکھایا گیا، جس کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے اور جو یہ بتا رہی تھی کہ اْسے اغوا کرنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا گیا۔
اگرچہ گزشتہ ہفتے اس خاتون نے ہنگامہ خیز انداز میں اپنے تمام تر الزامات یہ کہتے ہوئے واپس لے لیے کہ اْس کے گھر والوں نے اْس پر دباوٴ ڈال کر اْسے یہ ساری کہانی گڑھنے کے لیے کہا تھا تاہم میڈیا کی اس طرح کی رپورٹوں نے کٹر ہندو قوم پرستوں کے ان خدشات کو ہوا دی ہے کہ مسلمان نوجوان ’لَوّ جہاد‘ کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
دائیں بازو کے انتہا پسند ہندو اپنی وَیب سائٹس پر اور پمفلٹس کی صورت میں ہندو اکثریت کو ’لَوّ جہاد‘ کے ’خطرے‘ سے خبردار کر رہے ہیں جبکہ ایک سرکردہ حکومتی وزیر نے دونوں جانب کے مذہبی قائدین پر زور دیا ہے کہ وہ ’مکالمت کے ذریعے اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔
تقریباً ایک ارب پچیس کروڑ کی آبادی کے حامل بھارت میں مسلمانوں کی تعداد 150 ملین کے لگ بھگ ہے اور کٹر ہندووٴں کا الزام یہ ہے کہ مسلمان اپنی اس خفیہ مہم کے ذریعے سیکولر بھارت کو ’اپنا‘ ملک بنانا چاہتے ہیں۔میڈیا میں پہلے الزامات عائد کرنے والی اور پھر اپنے الزامات واپس لے لینے والی ہندو لڑکی کے حوالے سے انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے ایک ترجمان ونود بنسال نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یقینی طور پر اس لڑکی کو غلط بیانات دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے‘۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ صرف نئی دہلی ہی میں ’لَوّ جہاد‘ کے کم از کم دَس کیسوں سے واقف ہیں، بنسال کا کہنا تھا:”ہمارا پولیس کا نظام اتنا کمزور ہے کہ خواتین کے لیے آگے آ کر کھلے عام یہ بتانا مشکل ہوتا ہے کہ کیسے مسلمان مرد اْنہیں جبر و تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے اپنے جائزے میں لکھا ہے کہ جب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بائیں بازو کی اعتدال پسند جماعت کانگریس پارٹی کے دَس سالہ اقتدار کو ختم کرتے ہوئے اس سال مئی کے انتخابات کے نتیجے میں برسرِ اقتدار آئی ہے، بنسال جیسے کارکنوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔
اگرچہ انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس (راشٹریہ سیونگ سَنگھ) کے ساتھ مودی کے بھی دیرینہ روابط ہیں تاہم اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم نے ان خدشات کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اْن کی دائیں بازو کی حکومت میں مذہبی اقلیتوں کو پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔اگرچہ خود اعتدال پسند ہندو بھی ’لَوّ جہاد‘ کو ایک مضحکہ خیز سازشی نظریہ قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں تاہم ماہرین خبردار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کٹر عناصر کی عوام کو مذہبی بنیادوں پر منقسم کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں مختلف مذاہب کے درمیان کشیدگی کو ہوا مل سکتی ہے۔’لَوّ جہاد‘ کی اصطلاح 2009ء میں اْس وقت ابھر کر سامنے آئی تھی، جب ایک ہندو انتہا پسند تنظیم نے دعویٰ کیا تھا کہ ریاست کرناٹک میں تقریباً تیس ہزار خواتین کو مسلمان بنا لیا گیا ہے۔بھارتی فلم نگری کے مشہور ستارے سیف علی خان نے ایک مسلمان ہوتے ہوئے ایک ہندو اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کر رکھی ہے۔ حال ہی میں اْنہوں نے ایک قومی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ میں اپنے ایک بے حد سراہے جانے والے مضمون میں ’لَوّ جہاد‘ کو مسترد کرتے ہوئے کہا:”جب مَیں نے اور کرینہ نے شادی کی تھی، ہمیں بھی اسی طرح قتل کی دھمکیاں ملی تھیں اور انٹرنیٹ پر لوگ لَوّ جہاد کے بارے میں عجیب و غریب باتیں لکھ رہے تھے۔ شادی جہاد نہیں ہے۔ بین المذاہب شادی ہی انڈیا ہے۔ انڈیا ایک مِکس ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 27 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
دبئی ٹیسٹ، پاکستانی بیٹسمینوں کی شاندار بلے بازی کے بعد سپن باؤلرز نے آسٹریلیا کو جھال میں پھنسا دیا ،آسٹریلیا کو222رنز سے شکست،پاکستان کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ،یونس خان مین آف دی میچ قرار ، ... مزید
-
کیچز ڈراپ ہونے سے پریشانی بڑھی تھی، مصباح الحق
-
وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے ”خادم پنجاب امدادی پیکیج “کے دوسرے مرحلے کی منظوری دیدی ،دوسرے مرحلے میں سروے کی بنیاد پر گھروں اور فصلوں کوپہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے ... مزید
-
گورنر پنجاب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کے اجراء میں کمی،تین لاکھ72ہزار خاندان محروم، حکام کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
ایم کیو ایم کے جائزمسائل کے حل کے لئے تیارہیں لیکن اس سلسلے میں کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ ، آصف زرداری اوربلاول بھٹو تھرکے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، آئندہ جون تک علاقے میں صاف ... مزید
-
مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکوہلاک ، ایک گرفتار، دو فرار
-
خورشید شاہ کے بیان کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے تحت یوم سیاہ منایا گیا، سندھ کے بیشتر شہروں میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، کاروبار پوری طرح معطل رہا، بازار، مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور پیٹرول ... مزید
-
جے یو آئی کی تنقید،پی ٹی آئی نے دھرنے میں خواتین انکلوژر کی دیواریں اونچی کر دیں،30نومبر کے دھرنے میں بچوں کو لانے پر پابندی لگانے پر بھی غور
-
مسلم لیگ (ق) نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا
-
وزارت خزانہ کاپی آئی اے کو15 ارب روپے قرض دینے سے انکار، قومی ایئرلائن اپنی کارکردگی بہتر بنائے،وزارت خزانہ برہمی کا اظہار، پی ایس اوکی قومی فضائی کمپنی کو جلد واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں ایندھن ... مزید
-
طاہر القادری سمیت کارکنوں پر درج پنجاب بھر سے مقدمات کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی گئی‘ مقدمات واپس لیے جانے کا امکان
-
طاہر القادری کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آباد کا دھرنا ختم کرنے کے قیادت کے اقدام پرتحفظات سامنے آ گئے
-
پی ٹی آئی کے اراکین کو استعفوں سے باز رکھنے کیلئے کوششیں جاری ،سیاسی جرگے کی کاوشوں کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین سے قریبی دوستی رکھنے والے لیگی رہنماؤں کی بھی مدد حاصل کر لی گئی ‘ ذرائع
-
ترکی‘ نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے تین ترک فوجی ہلاک
-
شام اور عراق میں کردوں نے داعش کو پسپاء کر دیا،کرد فورسز کاشمالی قصبے زومار پر دوبارہ قبضے کا دعویٰ
-
میانما ر میں مسلما نو ں پر عرصہ حیات تنگ ، مزید آٹھ ہزار روہنگیا مسلمان بے گھر
-
جاسوسی کا خوف ،اہلکار چینی موبائل فون استعمال سے نہ کریں،بھارتی فضائیہ کی ہدایت،موبائل فون ’زیاؤمی ریڈمی ون ایس ‘سیکورٹی رسک ہیں‘یہ اپنے صارف کا نام ،فون نمبر،آئی ایم ای آئی ،ایڈریس بک سے فون ... مزید
-
مونیکا کی ٹویٹر پر آمد، ہیلری کی پریشانی بڑھ گئی، ہیلری کلنٹن صدارت امیدواری کیلئے سامنے آنے والی ہیں‘ مونیکا کے انکشا فات ان کے سیاسی کیئریر کےلئے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں
-
افغانستان‘مسجد میں ریپ کرنے والے امام کو 20 سال قید، ملا کے خلاف مقدمے کی کارروائی اس وقت ڈرامائی شکل اختیار کر گئی جب بچی نے روتے اور کانپتے ہوئے خود عدالت کے سامنے پیش ہو کر ملزم کا سامنا کیا،عدالت ... مزید
-
’لَوّ جہاد‘ سے ہندو مسلم کشیدگی بڑھنے لگی، ملک بھر میں درجنوں مسلمان نوجوان ہندو لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد اْنہیں اپنی محبت کے جال میں پھنسا رہے ہیں، اْن کا واحد مقصد اْنہیں ہندو سے مسلمان بنانا ... مزید
-
سعودی عرب میں خواتین کے کار چلانے کی کمپین ختم کر دی گئی
-
جاپان،خو فناک آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے اگلے سو سالوں میں جاپان ختم ہو سکتا ہے، سائنسدان
-
اسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والی کلاشنکوف سی آئی اے کے عجائب گھر میں پہنچادی گئی، ایک بندوق امریکی نیول سیل کو بطور یادگار دی گئی،136کلو تاروں میں لپیٹ کر لاش کو سمندر برد کیا گیا، لیون پنیٹا کے انکشافات
-
سعودی عرب: مردانہ بہروپ اختیار کرنے پر چار طالبات کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا
-
شاہی مسجد دہلی کے امام پر قاتلانہ حملہ ، بال بال بچ گئے، ملزم گرفتار ،حملہ آورنے نماز مغرب کے دوران سید احمد بخاری پر تیل کی بوتل پھینک کر انہیں آگ لگانے کی کوشش کی،بھائی طارق بخاری، ملزم کا نام کمال ... مزید
-
افغانستان، آخری امریکی اور برطانوی دستوں کا آپریشن ختم ، فوجی اڈے افغان فوج کے حوالے ، ریجنل ہیڈ کوارٹرز سے برطانیہ اور امریکا کے پرچم اتار لیے افغانستان سے حتمی انخلاء کی تیاریاں مکمل
-
کشمیری عوام کے حق کے خودارادیت کے لیے لندن میں ملین مارچ، برطانوی وزیر اعظم کو ایک یاداشت پیش ،بھارتی سامراجیت‘ کو ایک دن ختم ہونا ہو گا، لندن اجتماع کا مقصد اصل میں کشمیر میں ’برسوں سے جاری بھارتی ... مزید
-
وزیر اعظم نوازشریف سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ملاقات ،ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال،محرم الحرام میں امن و امان کیلئے حفاظتی اقدامات ،ترقیاتی منصوبوں ، سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی ... مزید
-
کراچی ،رزاق آباد میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 9 دہشت گرد ہلاک ، کالعدم تحریک طالبان سندھ کا امیر فرار
-
خیبر ایجنسی میں تازہ فضائی کارروائی‘ 18 دہشت گرد ہلاک‘ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کردیا گیا‘ آئی ایس پی آر
-
نوازشریف کے استعفے تک دھرناختم نہیں ہوگا،30نومبرکوتاریخ کاسب سے بڑااجتماع ہوگا، عمران خان ،طاہرالقادری کے بعدکپتان کے چلے جانے کی بھول ہے ،دھرنے کے شرکاء سے خطاب
-
وزیر اعلیٰ محض دکھاوے کے بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں ، عوام کے حقوق کا معاملہ ہے ،بھرپور تحریک چلائینگے ‘ طاہر القادری ، حکومت آئین پر عمل نہیں کرنا چاہتی تو اسے پھینک دے ، بلدیاتی نظام پر وائٹ ... مزید
-
ایم کیو ایم محرم الحرام کے بعد ملک میں 20 نئے انتظامی یونٹس بنانے کے لئے تحریک کا باقاعدہ آغاز کرے گی، خالد مقبول صدیقی ، جو لوگ طعنہ دیتے ہیں، انہیں بتادینا چاہتے ہیں پاکستان کے مالک ہیں اور یہ ہمارے ... مزید
-
وزیراعلی سندھ نے ایم کیو ایم کے 2مشیروں اورمعاون خصوصی کا استعفی منظورکرلیا
-
بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی دوبارہ خلاف ورزی ،چارواہ اور ہرپال سکیٹر پر بلا اشتعال فائرنگ‘ رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی سے بھارتی فورسز کی توپیں خا مو ش
-
سندھ کے عوام کی اکثریت نے یوم سیاہ مناکرنئے انتظامی یونٹس یانئے صوبوں کے قیام کے حق میں فیصلہ دے دیا، الطاف حسین
-
چین کے صدر کے دورہ پاکستان کی دوبارہ تاریخ طے کئے جانے پر عمران خان نے ایک بار پھر30 نومبر کی کال دیدی ہے، عابد شیر علی،لندن پلان پاکستانی عوام کا مینڈیٹ چرانے اور چور دروازے سے اقتدار تک پہنچنے کی ... مزید
-
محرم الحرام ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے،انتشار اور ٹکراؤکا نہیں ،سراج الحق ، حکومت اور پی ٹی کے درمیان ڈیڈ لاک توڑا جانا ضروری ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے استغفوں کے حوالے سے بہتر کردار ادا ... مزید
-
وزیراعظم نے کوئی خاص ٹاسک دیکرنہیں بھیجاعوام سے ملنے آیا ہوں،گورنر پنجاب ،پانی سمیت بلوچستان کے تمام مسائل حل ہونے چاہئیں،میری سوچ صرف پنجاب تک محدود نہیں پورے پاکستان کیلئے ہے،چوہدری محمد سرور ... مزید
-
پاکستان کے مفادات کی بات کرنا ایسی کونسی بات ہے کوئی مشتعل ہوکر قاتلانہ حملہ کردے ،مولانا فضل الرحمن ، بار بار کے حملوں کے باوجود ہتھیار نہیں اٹھائے ، ہمیشہ امن کی بات کی ،ملک میں دہشت گردی روکنے ... مزید
-
بلوچستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا،صوبہ میں جاری بدامنی گزشتہ 30سالوں سے جاری غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے ،مالک بلوچ
-
سراج الحق کاعمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ، استعفے واپس لینے کامطالبہ،سیاسی جرگے کا اجلاس (آج )ہوگا،تحریک انصاف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ،آج ملاقات بھی ہو گی‘ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
-
محسود جرگے نے طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی بیت اللہ محسود کے سسر کی سربراہی میں محسود طالبان کے خان سید سجنا سے ملاقات کریگی ،حکومت سے مذاکرات کیلئے آمادہ کریگی
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا، مالاکنڈ ڈویژن ، ہزارہ ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں انتخابات آخری مرحلے میں ہو نگے ‘ بلدیاتی انتخابات آئندہ ... مزید
-
سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے استعفے منظور کر نے کا فیصلہ کر لیا ،مستعفی ہونے والے ممبران کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے جائینگے، طاہر القادری نے قومی اسمبلی میں خالی ہونے والی نشستوں پر ... مزید
-
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعوی واپس لیا جائے،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو قریبی دوستوں کا مشورہ، عمران خان نے جس طرح سے عام انتخابات کے دوران بدعنوانی کے الزامات عائدکئے ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب پیپلزپارٹی کے سیاسی دباؤ پر شروع ہوا ، بلاول بھٹو زرداری، پرویز مشرف اور ضیاء کی لابیاں اور کٹھ پتلیاں جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہیں، بیان
-
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈین شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، مختصر دورے پر کینیڈا ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں جائینگے،ملک بھر میں تنظیم سازی شروع کردی گئی، اتحادی جماعتوں ... مزید
-
مذہب کی آڑ میں سیاست سے گریز کیا جائے،خورشید شاہ ،کوئی بھی مسلمان نبی پاک کی شان میں گستاخی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا،پیپلزپارٹی حکومت کو نہیں جمہوریت‘ پاکستان کی خودمختاری اور آئین کو بچارہی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.