مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکوہلاک ، ایک گرفتار، دو فرار

پیر 27 اکتوبر 2014 06:12

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء)مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔ ایک کو زندہ گرفتار کرلیا۔ پولیس کا دعوٰی ہے کہ مبینہ ملزمان پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مبینہ پولیس مقابلے کا یہ واقعہ مظفرگڑھ میں بھٹہ پوربائی پاس کے قریب بنجیوالی بستی میں پیش آیا جہاں ڈی پی او رائے ضمیرالحق کے مطابق 6 ڈاکوایک پیٹرول پمپ پر واردات کررہیتھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نیبروقت کارروائی کی۔ مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کو ہلاک جبکہ ایک ملزم کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او مظفرگڑھ کے مطابق دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :