پی ٹی آئی کے اراکین کو استعفوں سے باز رکھنے کیلئے کوششیں جاری ،سیاسی جرگے کی کاوشوں کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین سے قریبی دوستی رکھنے والے لیگی رہنماؤں کی بھی مدد حاصل کر لی گئی ‘ ذرائع

پیر 27 اکتوبر 2014 06:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو استعفوں سے باز رکھنے کیلئے کوششیں جاری ہیں،سیاسی جرگے کی کاوشوں کے بعد بعد پی ٹی آئی کے اراکین سے قریبی دوستی اور تعلق رکھنے والے (ن) لیگ کے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والوں کی بھی مدد حاصل کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ اگر موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کئے گئے تو اس سے معاملات مزید پیچیدہ ہو جائیں گے اس لئے استعفے منظور کرنے کی بجائے انہیں واپس کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ان مرکزی رہنماؤں جو پی ٹی آئی کے اراکین سے قریبی دوستی اور تعلق رکھتے ہیں انہیں ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں اور انہیں اس اقدام سے باز رکھیں ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے بھی میدان میں آ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :