طاہر القادری کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آباد کا دھرنا ختم کرنے کے قیادت کے اقدام پرتحفظات سامنے آ گئے

پیر 27 اکتوبر 2014 06:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد کا دھرنا ختم کرنے کے اقدام پرتحفظات سامنے آئے ہیں ،طاہر القادری نے حوصلے سے کام لینے کی ترغیب دیتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت گزشتہ روز صوبائی تنظیم کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اورمتوقع بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں سمیت پارٹی امور زیر بحث آئے ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں قیادت سے اسلام آباد کادھرنا ختم کرنے پر تحفظات ظاہر کئے گئے اورکہاگیا کہ ہمیں اس معاملے پر تنقید کا سامنا ہے ۔ طاہر القادری نے حوصلے سے کام لینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اعتماد میں لیا اور انہیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔