شام اور عراق میں کردوں نے داعش کو پسپاء کر دیا،کرد فورسز کاشمالی قصبے زومار پر دوبارہ قبضے کا دعویٰ

پیر 27 اکتوبر 2014 07:29

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء)شام اور عراق میں کردوں نے شدت پسند تنظیم داعش کو پسپا کر دیا ہے۔ اتحادی افواج کی فضائیہ کے حملے بھی جاری ہیں۔ کردوں کی تنظیم وائی پی جی کے مطابق شام کے سرحدی قصبے کوبانی میں تل شیر کی پہاڑیوں سے داعش کے جنگجو پسپا ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وائی پی جی نے سماجی ربطوں کی ویب سائٹ پر وڈیو جاری کی ہے جس میں پہاڑ کی چوٹی پر اسکا پرچم لہراتا دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر عراق میں کرد فورسز نے شمالی قصبے زومار پر دوبارہ قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب امریکا اور اسکی اتحادی افواج کی فضائیہ نے دو روز میں عراق میں داعش کے خلاف 22 حملے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :