افغانستان، آخری امریکی اور برطانوی دستوں کا آپریشن ختم ، فوجی اڈے افغان فوج کے حوالے ، ریجنل ہیڈ کوارٹرز سے برطانیہ اور امریکا کے پرچم اتار لیے افغانستان سے حتمی انخلاء کی تیاریاں مکمل

پیر 27 اکتوبر 2014 07:42

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء ) امریکی اور برطانوی جنگی دستوں نے افغانستان میں اپنا مشن سرکاری طور پر مکمل کرتے ہوئے اپنے آپریشن کے اختتام پر امریکی اور برطانوی فوجی اڈے افغان فوج کے حوالے کر دیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 13 سال تک امریکا اور اْس کے اتحادیوں کی افواج تعینات رہیں اور وہاں کے مقامی ہیڈ کوارٹرز میں ان ممالک کے پرچم لہراتے رہے۔ ایک عشرے سے زیادہ عرصے کے بعدریجنل ہیڈ کوارٹرز سے برطانیہ اور امریکا کے پرچم اتار لیے گئے ہیں اور دیگر سامانِ حرب کے ساتھ ساتھ ان جھنڈوں کو لپیٹ کر افغانستان سے حتمی انخلاء کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

متعلقہ عنوان :