گورنر پنجاب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

پیر 27 اکتوبر 2014 06:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ہفتہ کے روز یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی آمد سے ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستا ن کو میر گل خان نصیر کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر بلوچی اکیڈمی کی زیر اہتمام طبع شدہ میر گل خان نصیر کے کلیات پیش کیے۔ دریں اثناء گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔عشائیہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی ،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ ،آئی جی پولیس بلوچستان محمد عملیش خان اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔