بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کے اجراء میں کمی،تین لاکھ72ہزار خاندان محروم، حکام کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

پیر 27 اکتوبر 2014 06:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 3 لاکھ 72 ہزار خاندانوں کو امداد کی فراہمی سے متعلق 3 ارب 10 کروڑ روپے کی فراہمی کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو رواں ہفتے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے جولائی سے ستمبر تک 50 لاکھ خاندانوں کیلئے 24 ارب 10 کروڑ روپے جاری کرنے تھے لیکن حکومت نے 46 لاکھ 30 ہزار خاندانوں کیلئے صرف 20 ارب 70 کرور روپے جاری کئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام وزیراعظم نواز شریف کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے رابطہ کریں گے اور انہیں یہ درخواست کریں گے کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی رقوم منتقلی کا ہدف پورا کرنے میں مدد دی جائے گی اور 3 لاکھ 72 ہزار خاندانوں کو فی کس 1500 روپے ادا کرنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :