طاہر القادری سمیت کارکنوں پر درج پنجاب بھر سے مقدمات کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی گئی‘ مقدمات واپس لیے جانے کا امکان

پیر 27 اکتوبر 2014 06:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری سمیت کارکنوں پر درج پنجاب بھر سے مقدمات کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی گئی‘ مقدمات واپس لیے جانے کا امکان‘ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کے بعد عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری اور کارکنوں کے خلاف سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں درج ہونے والے درجنوں مقدمات کے بارے میں حکومت پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد کے خلاف درج ہونے والے مقدمات واپس لیے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے‘ ان مقدمات کے بارے میں تمام ڈی پی اوز سے رپورٹ مانگ لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد سمیت ہزاروں کارکنوں کے خلاف سرگودھا‘ خوشاب‘ میانوالی اور ضلع بھکر میں جلاؤ گھیراؤ‘ توڑ پھوڑ‘ پولیس مزاحمت‘ تھانہ نذر آتش کرنے سمیت پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں‘ جس میں سرگودھا ڈویژن میں 300 سے زائد کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر کے جیلوں میں بھجوایا جن کے مقدمات انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت میں زیر سماعت ہیں اور درجنوں کارکنان عبوری ضمانتوں پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :