مسلم لیگ (ق) نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

پیر 27 اکتوبر 2014 06:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ (ق) نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا‘ پارٹی کو فعال بنانے کیلئے 20 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی کو فعال بنانے کیلئے 20رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جوکہ پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ مسلم لیگ (ق) ضمنی انتخابات میں ہر صورت میں حصہ لے گی‘ اتحاد قائم رہیں گے‘ سیاست اپنی اپنی ہوگی۔ جدوجہد ترک نہیں کریں گے اور عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔