امریکا نے اہم سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی سخت کردی ، اسلامی گروپوں کی نئی دھمکیوں اور کینیڈا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد یہ اقدام اٹھا یا گیا ،سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 05:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء)امریکا نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر کی سرکاری عمارات کی سیکورٹی بڑھادی ہے ، ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری جے جانسن کے جاری بیان کے مطابق کچھ اسلامی گروپوں کی جانب سے نئی دھمکیوں اور کینیڈا میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد تمام سرکاری عمارات کی سیکورٹی بڑھائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری نے اپنے بیان میں مخصوص عمارات یا مخصوص مقامات کا ذکر نہیں کیا ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ امریکی حکومتی اہلکاروں اور تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔جے جانسن کے مطابق امریکی حکومت کے پاس سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے واضح وجوہات ہیں کیونکہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے امریکی سرزرمین پر حملوں کی مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔جانسن کا کہنا تھا کہ عالمی واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ سیکورٹی کے انتظامات کو بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :