جنوبی افریقہ ، کان کنی کی بڑی شخصیت پیٹریاٹ مورسیپی کا ایبولا فنڈ میں ایک ملین ڈا لر کا عطیہ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 06:08

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء)جنوبی افریقہ کی کان کنی کی بہت بڑی شخصیت پیٹریاٹ مورسیپی نے وبائی وائرس ایبولا کا مقابلہ کرنے میں مدد دینے کے لئے ، جس کی وجہ سے قریباً4900افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ، ایبولا فنڈ میں ایک ملین ڈالر(784,000یورو) کا عطیہ دیا ہے ، یہ بات ان کی فرم نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

(جاری ہے)

افریقی رینبو منرلز نے ایک بیان میں کہا کہ اس عطیے سے گنی کو کلینیکل منیجمنٹ ، سماجی لام بندی ، طبی رابطے اور اس مہلک مرض پر قابو پانے کے دوسرے اہم طریقوں میں مدد ملے گی ۔

اس مرض کی وجہ سے زیادہ تر اموات لائیبریا ، گنی اور سیرالیون میں ہوئی ہیں ۔ارب پتی تاجر نے افریقی تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس وبائی مرض کے خلاف جنگ میں عطیات دیں ، انہوں نے اسے ایک عالمی مسئلہ قرار دیا ہے ۔اے آر ایم کے پلانٹینیم ، تانبا اور کوئلے کی کان کنی میں مفادات ہیں،2012ء میں موٹسیک نے فوربیس بلینری لسٹ بنائی ، اس طرح وہ مارک پر پہنچنے والے پہلے سیاہ فام جنوبی افریقی بن گئے ۔

متعلقہ عنوان :