دینی مدارس کو قومی نصاب میں شامل کرنے کیلئے تجاویز تیار کی جائیں ،صدر مملکت، معاشرے میں تنزلی کے سبب تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ،ممنون حسین،تمام صوبے قومی نصاب پر نظرثانی کیلئے متفق ہوگئے ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے گفتگو

جمعرات 30 اکتوبر 2014 03:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نصاب کی تشکیل نو کے سلسلے میں صوبوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ہوگیا ہے اور تمام صوبے قومی نصاب پر نظرثانی کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات وفاقی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے بدھ کو ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دینی مدارس کو بھی قومی نصاب میں شامل کرنے کے لئے تجاویز تیار کی جائیں۔ انہوں نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ نصاب پر نظرثانی کے حوالے سے اپنی سفارشات دیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ معاشرے میں تنزلی کے سبب تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :