لاطینی امریکہ، ایشیا کا ٹرانسپورٹ نظام خواتین کے لیے خطرناک ترین ہے ،سروے، سروے میں دہلی چوتھے، جکارتہ پانچویں، کوالالمپور ساتویں، بنکاک آٹھویں جبکہ منیلا دسویں نمبر پر ہے،تھامس رائیڑز فانڈیشن

جمعرات 30 اکتوبر 2014 06:30

نیویارک ،بوگو ٹا،جکارتہ، پانچویں، کوالالمپور ، بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء)دنیا کے بڑوں شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے بارے میں کیے گئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ غیر محفوظ ٹرانسپورٹ کا نظام کولمبیا کے شہر بوگوٹا میں ہے۔تھامس رائیڑز فانڈیشن کی طرف سے کیے گئے سروے کے مطابق سروے میں ہزاروں مرد و خواتین نے رائے دی کہ لاطینی امریکہ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں جسمانی طور پر سب سے زیادہ ہراساں کیا جاتا ہے۔

جنوبی اور مشرقی ایشیا کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا شمار دنیا کے پہلے دس کم غیر محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں ہوتا ہے۔ اس سروے کے مطابق دہلی چوتھے، جکارتہ پانچویں، کوالالمپور ساتویں، بنکاک آٹھویں جبکہ منیلا دسویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

اس سروے کے مطابق ماسکو نویں نمبر پر ہے جس کا پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام یورپین شہروں میں سب سے زیادہ خراب ہے۔اس سروے میں چنے گئے 16 شہروں میں نیویارک کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

بڑے دارالحکومتوں میں شمار ہونے والے پانچ شہروں قاہرہ، ڈھاکا، کنشاسا، تہران اور بغداد کے متعلق معلومات کو اکھٹا کرنے کے حوالے سے مشکلات کی وجہ سے اس سروے میں شامل نہیں گیا گیا۔دنیا میں خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی درجہ بندی کچھ یوں کی گئی ہے۔1۔ بوگوٹا، کولمبیا 2۔ مکسیکوسٹی 3۔ لیما، پیرو 4۔ نئی دہلی 5۔ جکارتہ، انڈونیشیا 6۔ بیونس آئرس 7۔ کوالالمپور 8۔ بنکاک 9۔ ماسکو 10۔ منیلا، فلپائن 11۔ پیرس 12۔ سیول 13۔ لندن 14۔ بیجنگ 15۔ ٹوکیو 16۔ نیویارک شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :