کراچی،امن وامان کی خاطررینجرزکودہشتگردوں کودیکھتے ہی گولی ماردینے کاحکم جاری

جمعرات 30 اکتوبر 2014 03:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء)ڈی جی رینجرزسندھ نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے رینجرزاہلکاروں کودہشتگردوں کودیکھتے ہی گولی ماردینے کاحکم جاری کردیاہے ۔بدھ کے روزرینجرزہیڈکوارٹرزکراچی میں ڈی جی رینجرسندھ میجرجنرل بلال اکبرڈارکی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس ہواجس میں کمشنرکراچی سمیت اعلیٰ پولیس اوررینجرزحکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزنے کہاکہ محرم الحرام کے دوران شہرمیں امن وامان اورسیکورٹی کی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے شرپسندوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے اورامام بارگاہوں کی سیکورٹی پرکڑی نظررکھی جائے ۔انہوں نے رینجرزاہلکاروں کوحکم جاری کیاکہ دہشتگردوں کودیکھتے ہی گولی ماردی جائے ۔اس موقع پرانہوں نے نیلوفرسمندری طوفان کے پیش نظررینجرزکوالرٹ رہنے کاحکم بھی جاری کیاتاکہ ایمرجنسی کی کسی بھی صورتحال میں سول انتظامیہ کی مددکی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :