اسکریپ قرار دیئے گئے پی آئی اے کے 7 طیاروں میں سے کباڑیوں کی صرف 4 ہی میں دلچسپی، باقی 3 طیاروں کی بولی کامیاب نہیں ہوسکی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 03:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء) اسکریپ قرار دیئے گئے پی آئی اے کے 7 طیاروں میں سے کباڑیوں نے صرف 4 ہی میں دلچسپی لی، باقی 3 طیاروں کی بولی کامیاب نہیں ہوسکی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی میں ہونے والی طیاروں کی نیلامی میں 9کمپنیوں نے حصہ لیا جن میں ایک نجی ایرلائن بھی شامل تھی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق کباڑیوں نے ایئربس کمپنی کے مقابلے میں بوئنگ کمپنی کے طیاروں میں زیادہ دلچسپی لی۔

(جاری ہے)

فاطمہ گیسولین نام کمپنی نے ایک بوئنگ 747 اور تین بوئنگ 737 طیاروں کیلئے سب سے زیادہ بولی دی۔ بولی کی 25 فیصد رقم ادا کرنے پر طیارے کامیاب بولی دینے والی کمپنی کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ چاروں بوئنگ طیارے تقریباً 2کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق کباڑ قرار دیئے گئے 3 ایئربس اے 310طیاروں کی فروخت بولی مقرہ ہدف سے کم ہونے کی بنا پر روک دی گئی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق کباڑ قرار دیئے گئے طیارے ماضی کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر فروخت ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :