پیرو، باغیوں کے خلاف جنگ کے دوران ہلاک ہونیوالے 80افراد کی لاشیں عزیزواقارب کے حوالے

جمعرات 30 اکتوبر 2014 06:08

لیما (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء) پیرو کی شائننگ پاتھ باغیوں کے خلاف جنگ کے دوران ہلاک ہونیوالے 80افراد کی لاشیں ان کے عزیزواقارب کے حوالے کردی گئی ہیں ، یہ بات حکام نے گزشتہ روز بتائی ہے۔پیرو کے اٹارنی جنرل نے پیر کو تقریب کی صدارت کی تھی جس کے دوران خاندان کے افراد کو میتیں حوالے کی گئیں جن میں سے زیادہ تر غیر مارک شدہ اجتماعی قبروں میں دفن کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

زیادہ تر ہلاک ہونیوالے انڈس کے بلند و بالا پہاڑوں میں جنوبی وسطی پیرو کے ایہاکوچو سے تھے ، ان کی شناختیں ڈی این اے پڑتال کی مدد سے کی گئیں۔ماؤنواز شائننگ پاتھ 1980ء کی دہائی میں پیرو میں نمودار ہوا جس کی وجہ سے دو دہائی تک جاری رہنے والی خانہ جنگی بھڑک اٹھی جس میں 70ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے ، اس باغی گروپ کا زیادہ تر 1990ء کی دہائی میں قلع قمع کردیا گیا لیکن بعض واقعات پیرو کے جنگلوں میں ہوتے رہے ۔پیرو کے حکام کے مطابق پیرو میں خانہ جنگی کی اموات کی شناخت کرنے کے لئے ملک بھر میں 28جاری تحقیقاتیں کی ہیں ، تلاش کے دوران 2900 سے زائد میتیں دریافت کرلی گئی ہیں اور تقریباً1500کی شناخت کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :