تائیوان،بے وفائی کے شبہ میں محبوبہ کے اعضاء کاٹ کر ٹائلٹ میں بہانے والا 79سالہ شخص گرفتار

جمعہ 31 اکتوبر 2014 08:31

تائپی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء)تائیوان پولیس نے ایک 79سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس نے اپنی محبوبہ کا ناک ، کان اور ہونٹ کاٹ کر انہیں ٹائیلٹ میں بہا دیا تھا جسے شبہ تھا کہ وہ اس کے ساتھ بے وفائی کررہی ہے ، یہ بات حکام نے کہی ۔یہ شخص جس کی شناخت اس کے خاندانی نام صرف ہوانگ کے طورپر کی گئی ہے ، نے وسطی شہر چانگووا میں 47سالہ خاتون کو اپنے گھر میں بیڈ پر باندھا اور چاقو کے ساتھ اس پر حملہ کردیا ،اس نے بعد ازاں اس کے جسم کے اعضاء ٹائیلٹ میں بہا دیئے اور ایمبولینس کو طلب کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کو ہوانگ کی جانب سے ایک تحریری نوٹ ملا جس پر لکھا تھا کہ ایسی چیز جو میں حاصل نہیں کرسکتا ، آسانی سے کبھی بھی دوسروں کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ اسے حاصل کریں ، میں اس کا اختتام خونی انداز میں کروں گا ۔اندوہناک جرم کی کہانی متعدد مقامی اخبارات کے صفحہ اول پر شہ سرخیوں کی زینت بنی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوانگ ایک دولت مند شخص ہے جس کی اہلیہ گزشتہ ماہ انتقال کر گئی تھی ، اس نے ایک خاتون کے ساتھ چھ ماہ قبل دوستی شروع کی جو کہ یوگا انسٹرکٹر تھی لیکن تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب اس نے انکشاف کیا کہ اس کا ایک دوست ہے۔