شاندار کارکردگی پر یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، مبارکباد دینے دبئی بھی جاؤنگا ، شہریار خان ، شروع دن سے کہہ رہا ہو ں یونس خان کو ون ڈے سکواڈ میں ہونا چاہیے ، یونس خان کی اوسط انضمام اور جاوید میانداد سے بہتر ہوگئی ہے ، انہیں تمغہ ضرور ملے گا ، ورلڈ کپ 2015ء میں کپتانی مصباح الحق ہی کرینگے ، چیئرمین پی سی بی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ یونس خان کو شروع دن سے ہی ون ڈے ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا ، یونس خان نے ٹیم کو سیریز جیتنے کے قریب پہنچا دیا ہے لیکن میں دخل نہیں دیتا مگر اب ان کو سلیکٹ کرنا ہی پڑے گا ، مصباح الحق ورلڈ کپ میں کپتانی کرینگے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے یونس خان کی مسلسل تیسری سنچری بنانے پر یونس خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی شاندار کارکردگی پر داد دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کو مبارکباد دینے کیلئے دبئی بھی جائنگا ۔

یونس خان نے بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے میرے مطابق یونس خان کو ون ڈے نہیں نکالنا چاہیے تھا اور میں شروع دن سے کہہ رہا ہوں کہ یونس خان کی اوسط جاوید میانداد اور انضمام سے بہتر ہوگئی ہے یونس خان کو کارکردگی پر ضرور تمغہ ملے گا یونس خان نے مجھے متاثر کیا ہے اب سلیکٹر کو بھی متاثر کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2015ء میں مصباح الحق کی ٹیم کی قیادت کرینگے ۔