گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کا اجلاس، ناراض کارکنوں کے گو اعجاز گو کے نعرے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 08:04

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء) گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اجتماع کے دوران ہلڑ بازی ہوگئی، مشتعل کارکنوں نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کیخلاف گو اعجاز گو کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کیخلاف نعرے لگاتے کپتان کے کھلاڑی گوجرانوالہ میں اجتماع کے دوران اپنے ہی صوبائی صدر پر برس پڑے، کارکن اکٹھے تو کپتان کے جلسے کے سلسلے میں 2 ناراض گروپوں میں صلح کرانے آئے تھے لیکن نظریاتی گروپ نے اعجاز چوہدری کیخلاف نعرے بازی شروع کردی۔

سابق سٹی صدر عقیل ڈار کا کہنا تھا کہ اعجاز چوہدری نے انتخابات میں ٹکٹ فروخت کئے اور اپنے دوستوں کو نوازا وہ انہیں صوبائی صدر نہیں مانتے۔دوسری جانب اعجاز چوہدری کہتے ہیں 2 سال سے پارٹی کیلئے خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں، الزامات تو لگتے رہتے ہیں۔تحریک انصاف کی تقریب کے دوران مشتعل کارکنوں نے ہلڑ بازی شروع کردی اور اس موقع پر ہر طرف افراتفری مچ گئی۔

متعلقہ عنوان :