ملک میں مردم شماری کرائی جائے ،انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کو الیکشن کمیشن کی تجو یز

جمعہ 31 اکتوبر 2014 07:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء)انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کو الیکشن کمیشن نے تجویز دی کہ ملک میں مردم شماری کرائی جائے کیونکہ سولہ سال سے مردم شماری نہیں ہوئی جس کی وجہ مسائل پیدا ہورہے ہیں جمعرات کو انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس کنونیر زاہد حامد کی زیر صدارت ہو ا اجلاس میں ارکان کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں انتخابا ت کو شفاف بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ تھا ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ا سیکرٹری ا لیکشن کمیشن نے حکومت کی تجویز دی کہ اصلاھات سے قبل ملک میں مردم شماری کرائی جائے کیونکہ طویل عرصہ سے ملک میں مردم شماری نہیں ہوئی آبادی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اسی بنا پر آئندہ حلقہ بندیاں ہونی ہیں حکومت کو چاھیے مردم شماری پر توجہ دے کمیٹی نے اس کے علاوہ الیکشن کو صاف شفاف بنانے کے لیے مختلف امور کو جائزہ لیا ۔