بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے مظاہرے ، کئی افراد زخمی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 08:09

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء)بنگلہ دیش کے وار کرائمز ٹریبیونل کی جانب سے جماعتِ اسلامی کے سربراہ مطیح الرحمان نظامی کو موت کی سزا سنائے جانے کے ایک دِن بعد ہونے والے مظاہروں میں کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف شہروں میں مظاہرین کو منشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور ربر کی گولیوں کا استعمال بھی کیا۔ اِس سزا کے خلاف جماعت اسلامی نے گزشتہ روز ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ مذہبی جماعت کے گڑھ بوگرا میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے مقامی پولیس سربراہ سیف الزمان فاروقی نے ایک سو افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ ہڑتال کے دوران سارے ملک کے بیشتر تعلیمی ادارے، مارکیٹیں اور بازار بند رہے۔