وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تھر میں قحط سالی کا نوٹس لے لیا ، این ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب

جمعہ 31 اکتوبر 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تھر میں قحط سالی کا نوٹس لیتے ہوئے این ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے تھر میں قحط سالی سے متعلق پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ادویات سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے این ڈی ایم اے سے خشک سالی کے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت گذشتہ چھ ماہ میں تھر کے متاثرین کو ملنے والی امداد کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔