وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ ،جلد اس پر عملدرآمد ہو گا،ذرائع

جمعہ 31 اکتوبر 2014 07:54

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا ہے جلد ہی اس پر عملدرآمد ہو گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر اعظم وفاقی کابینہ میں ردوبدل وفاقی وزرا کی کارکردگی دیکھ کر کریں گے اس حوالے مختلف وزارتوں کی آڈت رپورٹ بھی شائع ہو چکی ہے یہ آڈٹ رپورٹ بھی تبدیلی کی وجہ بنے گی ذرائع نے مذید بتا یا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بعض وزرا کو اس کا عندیہ دیا ہے اور ذہنی طور پر وزارتیں تبدیل کر نے پر رضامند ہو گئے ہیں ۔