ابو ظہبی ٹیسٹ : سنچریوں پہ سنچریاں : یونس خان نے مسلسل 3سنچریاں بنا کر 90سالہ ریکارڈ برابر کردیا ، یونس خان نے انگلینڈ کے ہارپرٹ کا 1924ء کا ریکارڈ برابر کرکے ون ڈے سکواڈ میں شامل نہ کرنے کا ناقدین کو کرارا جواب دیدیا ، آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تیسری سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے ، مسلسل 3سنچریاں بنانے والے پاکستان کے چوتھے بیٹسمین بھی قرار دے دیئے گئے ، پاکستان کی جانب سے مدثر نذر ، ظہیر عباس ، اور محمد یوسف مسلسل 3تین میں سنچریاں بنا چکے ہیں ، آسٹریلیا کیخلاف ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلئے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 07:47

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء) ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچوں میں مسلسل 3سنچریاں بنا کر 90سالہ ریکارڈ برابر کردیا ، آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تیسری سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹسمین بھی بن گئے جبکہ مسلسل 3سنچریاں بنانے والے پاکستان کے چوتھے بیٹسمین بھی قرار دے دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف حالیہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز اور پھر دوسری اننگز میں سنچریاں اور پھر دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنا کر 1924 میں انگلینڈ کے ہار پرٹ کا ریکارڈ برابر کردیا اس ریکارڈ کے بعد وہ دنیا کے دوسرے اور پاکستان کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں 90سال بعد یہ ریکارڈ ٹوٹا ہے یونس خان سے قبل پاکستان کی طرف سے تین بیٹسمین مدثر نذر ، ظہیر عباس اور محمد یوسف مسلسل تین اننگز میں سنچریاں بنا چکے ہیں یونس خان نے یہ اعزاز حاصل کرکے پاکستان کی طرف سے مسلسل سنچریاں بنانے والے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے یونس خان اپنی 27ویں سنچری مکمل کرکے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سنچریاں بنا چکے ہیں اور آسٹریلیا کیخلاف ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلئے ہیں ۔