ابو ظہبی ٹیسٹ : اظہر علی اور یونس خان کی سنچریاں ، پاکستان نے پہلے دن 2وکٹوں پر 304رنز بنا لئے ، یونس خان نے 111رنز بنا کر آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تیسری سنچری سکور کرکے 90سالہ گوروں کا ریکارڈ توڑ دیا ، اظہر علی کی کیریئر کی 6سنچری 101رنز پر کریز پر موجود ، پروفیسر 45رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن اور لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 07:47

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء) ابو ظہبی ٹیسٹ میں یونس خان اور اظہر علی نے آسٹریلیا کو ناکوں چنے چبوا دیئے ، پاکستان نے پہلے روز 2وکٹوں کے نقصان پر 304رنز بنا لئے ، یونس خان 111 اور اظہر علی 101رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں یونس خان لگاتار تین ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے چوتھے اور آسٹریلیا کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں۔

یونس سے قبل مدثر نذر، ظہیر عباس اور محمد یوسف لگاتار تین ٹیسٹ اننگز میں سنچری بنا چکے ہیں، آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن اور لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ ، ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز شروع کی اور 57 رنز کی شراکت قائم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیتھن لیون نے احمد شہزاد کو 35 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

دوسری وکٹ کے لیے حفیظ اور اظہر علی کے درمیان 39 رنز کی شراکت ہوئی جس کا خاتمہ مچل جانسن نے کھانے کے وقفے کے بعد حفیظ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کروا کر کیا۔پہلے ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے محمد حفیظ نے 45 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔ جس کے بعد یونس خان اور اظہر علی نے آسٹریلوی باؤلروں کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور 208 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اظہر علی نے اپنے کیریئر کی چھٹی اور آسٹریلیا کیخلاف پہلی سنچری سکور کی جبکہ یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تیسری سنچری سکور کرکے 90سالہ ریکارڈ توڑ دیا اور کھیل کے آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 2وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا لئے یونس خان 111اور اظہر علی 101رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن اور لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

متعلقہ عنوان :