بحری جہازوں پر دہشت گردانہ حملوں کا امکان ،عالمی سیکورٹی ادارے کا انتباہ ،القاعدہ بحیرہ روم، بحر ہند، جبرالٹر ، آبنائے ہرمز، سویز کینال میں سمندری سرگرمیوں کو حقیقی نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے،خطرے کے پیش نظردہشت گرد حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے سیکورٹی کی سطح کو بڑھایا جائے،میری ٹائم سیکورٹی فرم

جمعہ 31 اکتوبر 2014 08:28

لند ن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء)رطانوی جریدے ”شپ ٹیکنالوجی“ کے مطابق میری ٹائم سیکورٹی فرمMAST نے شپنگ انڈسٹری کو خبردار کیا کہ دہشت گردی کے حملے کے امکان میں اضافہ ہوگیا ہے اس لئے اس خطرے کے پیش نظردہشت گرد حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے سیکورٹی کی سطح کو بڑھایا جائے۔کمپنی کا یہ انتباہ خاص کر تیل کے ٹینکروں کو جاری کیا گیا ہے کہ جیسا کہ القاعدہ نے اشارہ دیا ہے کہ عسکری مقاصد کے لئے گزرنے والے تیل کے بحری جہازوں پر وہ اسٹریٹجیک حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں میری ٹائم سیکورٹی فرم کی طرف سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ بحیرہ روم، بحر ہند میں اور خاص طور پر اہم اسٹریٹجیک پوائنٹس یعنی جبرالٹر کے آبنائے، آبنائے ہرمز، سویز کینال یا آبنائے باب المندب میں سمندری سرگرمیوں کو حقیقی نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان اہم مقامات اور پوائنٹس پر سیکورٹی کے طریقہ کار کو زیادہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور یہاں ہر وقت ہائی الرٹس کی سطح رکھی جائے۔انتباہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عسکری لحاظ سے اہم پوائنٹس، بندرگاہیں اور مخصوص علاقے دہشت گردوں کو بہترین موقع فراہم کرسکتے ہیں جہاں وہ بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔عملے کی بہترین تربیت اور بیداری حالات کو ہینڈل کرنے میں مدد ے گی۔اس کے علاوہ مسلح گارڈز یا غیر مسلح سیکورٹی مشیروں کی موجودگی جہاز پر سیکورٹی کی اعلیٰ سطح فراہم کرے گی۔ستمبر میں القاعدہ پاکستان کے نیوی فریگیٹ، این ایس ذوالفقار اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، اور ان کاشمال مغربی بحر ہند میں انسداد دہشت گردی کی گشت پر امریکی بحریہ کے جہاز کو نشانہ بنانا مقصدتھا۔

متعلقہ عنوان :