فیصل آباد سے چنیوٹ آنے والی ویگن میں آگ لگ گئی ،تین افرادجھلس کر جاں بحق، دس مرد و خواتین زخمی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 08:02

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء ) فیصل آباد سے چنیوٹ آنے والی ویگن میں بائی پاس کے قریب آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں تین افرادجھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دس مرد و خواتین زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی ایس ویگن فیصل آباد سے چنیوٹ آرہی تھی کہ بائی پاس کے قریب گاڑی میں وائرنگ کو اچانک آگ لگ گئی جس نے چند ہی منٹوں میں ویگن میں سوار افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں تین فراد موقع پر ہی مکمل طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئے دس گاڑی میں سوار مرد و خواتین مسافر بھی بری طرح آگ کی لپیٹ میں آگئے اور شدید جھلس گئے LOT-3157ویگن میں سوار مسافروں کا کہنا ہے کہ آگ گاڑی کی وائرنگ کو لگی جس سے کسی کو بھی بھاگنے کا موقع نہ مل سکا جبکہ ریسکیو 1122کی ٹیم نے واقع کی اطلاع ملتے ہی بروقت گاڑی میں ساور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا ہے جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی۔

(جاری ہے)

چار شدید زخمیوں جن میں محمد افضل،محمد قیصر،بلال اور محمد نزیر کو الاہیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔جبکہ چھ زخمیوں جن عاقب،صفدر،ریاض حسین،خادم حسین،ثناء اور جعفر کو ڈی ایح کیو چنیوٹ ریفر کر دیا گیا ہے ۔ کی حالت تشویشناک ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا متوفیوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال چنیوٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گی ڈی سی او ڈاکٹر ارشاد احمد بھی موقعہ پر پہنچ گے۔پولیس حادثہ کی انکوائری میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :