سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا انتخابی دنگل آج سجے گا ،حامد خان گروپ کے عبدالستار خان اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے فضل حق عباسی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

جمعہ 31 اکتوبر 2014 07:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا انتخابی دنگل آج (جمعہ) کو سجے گا ، حامد خان گروپ کے عبدالستار خان اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے فضل حق عباسی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ پنجاب کے نائب صدر شاہ عباس میاں پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں کل ووٹ 2684 ہیں ، لاہور میں 1186، کراچی سندھ سے 426، اسلام آباد راولپنڈی سے 403 ، کے پی کے سے 252 ، ملتان سے 180، بلوچستان سے 155، بہاولپور سے 82ووٹرز اپنے رائے حق دہی کااستعمال کرینگے ۔

سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان نائب صدر کے لئے سولہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ لاہور، کراچی ، حیدر آباد ، ملتان ، ایبٹ آباد ، پشار ، بہاولپور ، لاہور ، کراچی حیدر آباد ، ملتان ، ایبٹ آباد ، پشاور ، بہاولپور ، راولپنڈی اسلام آباد ،کوئٹہ میں پولنگ سٹیشن بنایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کے لئے چوہدری مقصود احمد اورمحمد اسلم پرویز خان ، ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے قاری عبدالرشید ، ثناء اللہ زہد ، سکیرٹری مالیات کے لئے علی احمد خان رانا، قاضی شہریار اقبال اور سید انور احمد شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

عاصمہ جہانگیر ،منیر اے ملک ، اعتزاز احسن ، طارق محمود ، علی احمد کرد ، فضل حق عباسی کو سپورٹ کررہے ہیں جبکہ حامد خان ، اکرام چوہدری ، توفیق آصف سمیت دیگر رہنما عبدالستار کی حمایت کررہے ہیں چوہدری افراسیاب کو چیئرمین الیکشن بورڈ بنایا گیا ہے آج رات پولنگ مکمل ہونے پر غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا جائے گا اور یکم نومبر کو نئی کابینہ اختیارات سنبھالے گی ۔

متعلقہ عنوان :