امن عمل کو عالمی برادری کی حمایت بھی حاصل ،طالبان کا حصہ بنیں، افغان صدر

ہفتہ 1 نومبر 2014 07:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء ) افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی نے اپنے ملک کے انتہا پسند عسکریت پسندوں کے گروپ طالبان کو امن عمل میں شریک ہونے کی پیشکش کی ہے۔ شورش زدہ ملک افغانستان میں امن عمل کو عالمی برادری کی حمایت بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

چینی دارالحکومت بیجنگ میں افغانستان کے لیے امن اور تعمیرنو کی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے امن کے حصول کو اعلیٰ ترین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے مذاکراتی عمل میں شریک ہونے کی پیشکش میں کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔ دوسری جانب طالبان نے اپنی کابل حکومت مخالف سرگرمیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے اور وہ یہ تاثر دینے کی کوشش میں ہیں کہ اشرف غنی دارالحکومت کو اْن کے حملوں سے محفوظ نہیں رکھ سکت

متعلقہ عنوان :