آسٹریلیا کو ہرانے کی خواہش ہے تاہم یہ آسان نہیں ، آسٹریلیا کم بیک کرسکتا ہے ، یونس خان ، ڈبل سنچری بنا کر نہیں میچ پر گرفت پر خوش ہوں ، آسٹریلیا جارحانہ کھیل کے باعث ٹاپ پر ہے ، میچ جیتنے کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 نومبر 2014 06:48

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی یونس خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو ہرانے کی خواہش ضرور ہے تاہم ہرانا آسان نہیں ، آسٹریلیا میچ میں کم بیک کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی میں شاندار ڈبل سنچری سکور کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ پریکٹس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی خامیاں دیکھتا تھا میں دنیا کی مضبوط ٹیم کیخلاف اپنی پرفارمنس پر خوش ہوں اور میری خواہش ہے کہ آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیں تاہم اسے ہرانا اتنا آسان نہیں آسٹریلیا میچ میں کم بیک کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں ڈبل سنچری پر نہیں بلکہ ٹیم کی میچ پر گرفت پر خوش ہوں جارحانہ کھیل کے باعث آسٹریلیا ٹاپ پر ہے ابھی میچ جیتنے کے لیے ہمیں بہت محنت کرنا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :