مزاحمتی گروپوں کومذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہے،،ڈاکٹرعبدالمالک ،بلوچستان میں سونامی کاکوئی وجود نہیں اورنہ ہی کوئی خطرہ ہے، قحط سالی کامسئلہ درپیش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
ہفتہ 1 نومبر 2014 07:01
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچ قوم کی تاریخ ہے کہ ان کی مسلح جدوجہد بھی رہی ہے اوربات چیت کاعمل بھی موجود ہے بلوچ کے قومی سوال قومی تشخص اورساحل وسائل کے حصول کیلئے مزاحمتی گروپوں کومذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہے تاحال اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی کیونکہ یہ مسائل مذاکرات کے ذریعے سیاسی طورپرحل ہونگے حکومت نے اپنے ڈیڑھ سالہ دوراقتدارمیں صوبے میں قیام امن کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہوں کو محفوظ بناکرمسلح گروہوں سے عوام کو نجات دلائی ہے گزشتہ بارہ سالوں کے وسائل ڈیڑھ سال میں حل نہیں ہوسکتے اس کیلئے وقت درکارہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام سائکلون کی زد میں بھوک افلاس کی صورت میں رہتے ہیں اوربلوچستان میں سونامی کاکوئی وجود نہیں اورنہ ہی کوئی خطرہ ہے بلوچستان میں قحط سالی کامسئلہ درپیش ہے اورگزشتہ کئی سالوں سے خشک سالی کی زد میں ہیں بلوچستان کوان مسائل سے چھٹکارادلانے کیلئے بلوچستان کے وسیع عریض رقبے میں سیلابی پانی کوضائع ہونے سے بچانے کیلئے ڈیمز کی ضرورت ہے تاکہ اس پانی کو زراعت لائیواسٹاک کے شعبے کو فروغ دیاجاسکے ہم اپنے وسائل خرچ کررہے ہیں اوروفاق سے درخواست کی ہے کہ بلوچستان میں ضائع ہونے والے پانی کو بچانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ خشک سالی سے بچاجاسکے ورناخطے میں آنے والی ماحولیاتی تبدیلیاں ہمیں بری طرح متاثرکریں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں مشکلات ہیں انہیں ڈیڑھ سال کے عرصے میں ختم نہیں کیاجاسکے کیونکہ اقتدارمیں آنے کے بعد ہم نے امن وامان کی بحالی اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی اور بلوچستان میں سیلابی پانی وافر مقدار میں ضائع ہو رہا ہے اگر اس پانی کو محفوظ کیا جائے تو ڈھائی کروڑ ایکڑ زیر کاشت اراضی کو استعمال میں لاکر فعال بنایا جاسکتاہے ہم نے انرجی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے گئے گزشتہ چھ 7 دہائیوں سے بلوچستان کو 6 سو میگاواٹ بجلی دی جارہی تھی جبکہ ہماری ضرورت 15 سو میگاواٹ تھی ہم نے جنگی بنیادوں پر وفاق کی مدد سے اس مسئلے پر کام کرکے دو ٹرانسمیشن لائنوں پر توجہ دی دادو خضدار لورالائی ڈی جی خان کو مکمل کیا جبکہ اوچ ٹو کے منصوبے کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا اس سے بلوچستان کو مزید 4 سو میگاواٹ بجلی مل رہی ہے اوچ ٹو کے منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد نصیرآبا د اور سبی میں انرجی کا مسئلہ حل ہو جائے گا
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں سے تین اضلاع میں امن وامان کا مسئلہ درپیش ہے پہلے حالات بہت خراب تھے اور لیکن اب کافی حد تک بہتر ہوئے ہیں تربت پنجگور اور کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کم زیادہ خراب ہوتی رہتی ہے لیکن اغواء برائے تاوان ڈکیتیوں سمیت بدامنی کی وارداتوں کو کم کرنے کیساتھ ساتھ قومی شاہراؤں کو سفر کیلئے محفوظ بنایا ہے تین اضلاع میں جاری بدامنی کو ختم کرکے چیزوں کو بہتر بنا رہے ہیں نصیرآباد ژوب سبی قلات میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے ڈیڑھ سال قبل بلوچ علاقوں سمیت کوئٹہ میں سریاب پھاٹک سے رات کے وقت کوئی نہیں جاسکتا تھا لیکن حکومت نے حالات کو بہتر بنایا ہے اور رمضان المبارک سمیت عید کے ایام میں بازار رات بھر کھلے رہے لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ دیگر صورتحال کے اثرات کوئٹہ پر پڑرہے ہیں لیکن مذہبی اور سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس میں مشکلات درپیش آتی رہتی ہیں ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات چیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں نے سپورٹ کی تھی اور جو امید ہم سے وابستہ رکھی ہے ہم انقلاب نہیں بلکہ جمہوری سسٹم سے آئے ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ ہم نے تمام معاملات حل کر دیئے ہیں لیکن اب تک اس انداز میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہماری کوشش ہے کہ بلوچ مزاحمت کاروں سے رابطے کرکے انہیں مذاکرات پر راضی کریں کہ قومی تشخص اور قومی سوال سمیت ساحل وسائل پر دسترس کیلئے طبقات کیساتھ ملکر جمہوری طورپر جنگ لڑیں ہم اس نقطہ پر انہیں قائل کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں کہ اس میں کامیاب ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلہ کے حل کیلئے وفاق سمیت سیاسی اور عسکری قیادت نے مکمل مینڈنٹ دیا ہے کہ اس مسئلہ کو حل کریں اس میں اعتمادکا فقدان ہے اور جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کو پر کرنے میں وقت درکار ہے کیونکہ بلوچ مزاحمت کاری میں مختلف لوگ ہیں اور مختلف لیڈر شپ کی قیادت میں کمانڈ کررہے ہیں ہم نے کوشش کی ہے کہ تمام سے رابطے کریں اس وقت بھی بلوچستان میں تین سے چار بڑے گروپس ہیں جن سے الگ الگ بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بلوچستان کے مسئلہ پر سیاسی طورپر حل نکلانا ہوگا گزشتہ 12 سالوں کے دوران جو مار کٹائی ہوئی ہے اس کا سیاسی حل ہی نکالنا ہوگا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں کا سب سے بڑا مسئلہ تھا ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم سمیت عسکری قیادت سے بات کی تھی تو انہوں نے بھی اسے مسئلہ سمجھا تھا ہم اس کو مکمل طورپر ختم تو نہیں کراسکے لیکن اس میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور چھاپوں کے دوران جو لوگ پڑے جاتے ہیں انہیں واپس لارہے ہیں لوگوں کی بازیابی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دی گئی لسٹ کے مطابق لوگوں کو بازیاب تو نہیں کراسکے تربت اور پنجگور میں لوگ واپس آئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ وفاق سیاسی اور عسکری قوتوں سے ملکران مسائل کا پرامن حل نکال لیں توتک سے ملنے والی لاشوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے اس کا کمیشن بناکر آنے والے رپورٹ کو شائع کیا ہے کیونکہ ہم کنفلٹ زون میں رہے ہیں کوئٹہ خضدار قلات اور مستونگ سے مسخ شدہ لاشیں ملتی تھیں اب ان میں کمی واقع ہوئی ہے اور بلوچ مزاحمت کاری میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ ایران میں جانیوالے زائرین کو 30 بسوں کی ذریعے بھیجا ہے 90 زائرین کو تفتان میں روکا گیا ہے کیونکہ فورسز محرم کے حوالے سیکورٹی انتظامات میں مصروف ہیں حکومت کے اقدامات کے باعث ڈیتھ اسکواڈ اور مسلح دفاع کی کارروائیاں اور اغواء برائے تاوان کے 73 گروہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر لوٹ مار کا سلسلہ ختم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا جو حقیقت ہوگی وہ تسلیم کریں گے اپوزیشن کا کام ہے کہ وہ حکومت پر تنقید کرتے ہیں ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 1 نومبر 2014 کی مزید خبریں
-
ابو ظہبی ٹیسٹ دوسرا دن : شاہینوں نے کینگروز کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے متعدد ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ،پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ،یونس خان نے ڈبل سنچری کے ساتھ 8ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرنے کے ... مزید
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ملالہ یوسفزئی کے نام سے انڈر 21 کرانے ، یونس خان کو بہترین کارکردگی پر انعا م دینے کا فیصلہ ، یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ، ان کی کارکردگی ملک ... مزید
-
ابوظہبی ٹیسٹ ، پاکستانی بلے بازوں نے دوسرے روز تین ریکارڈ بنا ڈالے،یونس اور اظہر کی پارٹنر شپ ، مصباح کے کیرئیر کی 27 ویں نصف سنچری اور 2409 رنز ریکارڈ کا حصہ بنے
-
مصباح نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا، رنز کے اعتبار سے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے،عمران خان نے 48 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے 2408 رنز بنائے، انضمام الحق نے 31 ٹیسٹ میچوں میں قیادت ... مزید
-
آسٹریلیا کو ہرانے کی خواہش ہے تاہم یہ آسان نہیں ، آسٹریلیا کم بیک کرسکتا ہے ، یونس خان ، ڈبل سنچری بنا کر نہیں میچ پر گرفت پر خوش ہوں ، آسٹریلیا جارحانہ کھیل کے باعث ٹاپ پر ہے ، میچ جیتنے کیلئے بہت ... مزید
-
ورلڈ کبڈی لیگ : 20کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آگئے، لیگ انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہ کی،پاکستانی کھلاڑیوں کے 26مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ کئے گئے ایک بھی پاکستانی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ، ڈی سپورٹس بورڈ ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2013 کے انعقاد کے بعد آئین کے آرٹیکل 19 (رائٹ آف انفارمیشن ) کے تحت قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا فارم نمبر 14 الیکشن ... مزید
-
سپریم کورٹ بارانتخابات ، کانٹے دار مقابلے کے بعدفضل حق عباسی کامیاب ، عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار 1009 وو ٹ حاصل کیے ،مدمقابل حا مدخان گروپ کے امیدوار عبدالستار کو 961 ووٹ ملے
-
مزاحمتی گروپوں کومذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہے،،ڈاکٹرعبدالمالک ،بلوچستان میں سونامی کاکوئی وجود نہیں اورنہ ہی کوئی خطرہ ہے، قحط سالی کامسئلہ درپیش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
کراچی،ریگولیٹری ڈیوٹی کا بہانہ ،بیس کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا
-
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق سپیکر کا خط الیکشن کمیشن کو موصول خط الیکشن کمیشن کو صرف معلومات کے لیے بھجوایا گیا، کوئی کاروائی نہیں ہو سکتی
-
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کے بارے میں خط لکھ کر پھرتی دکھائی، جواب میں خط لکھا اب استعفوں کے معاملے پر ٹھنڈ پڑ گئی ہے،سردار ایاز صادق
-
مضار بہ سکینڈل کے حوالہ سے نیب کی جانب سے بھجوائے گئے دو ریفرنسوں کی سماعت، ایک گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد ،ملزم آصف جاوید عرف مولوی ابراہیم کا صحت جرم سے انکار ،احتساب عدالت کے ملزم کے خلاف شواہد ... مزید
-
بے نظیر بھٹو پر 18کتوبر 2007 میں ہونے والے بم حملے میں ملوث 2ملزمان کو 7 سال بعد گرفتار کرنے کا دعویٰ ،نیشنل ہائی وے پر کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، تفتیش کے دوران جمشید اور عابد نے کار ... مزید
-
پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیا، پی ٹی آئی اے کے انتیس ارکان کو علیحدہ علیحدہ تصدیق کے لئے طلب کرلیا، تمام ارکان کو سات ... مزید
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت950 روپے کم ہوگئی ۔سونا4680 روپے فی تولہ ہوگیا،چار سال میں سونے کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی
-
افغانستان کے پڑوسی افغانستان میں مداخلت نہ کریں، چینی وزیر اعظم
-
برطانوی سکیورٹی ادارے، پارلیمنٹ اور پریس کے ساتھ تصادم کی راہ پر چل پڑے
-
شام،امریکی فضائی حملے میں21 داعش باغی ہلاک ہوگئے
-
بھارت،اعلیٰ افسران کے فرسٹ کلاس سفر پر پابندی،حکومت کے اقدامات کا مقصد بجٹ خسارے کو کم کرنا ہے
-
جوہری ری ایکٹرز پر ڈرون پروازوں کی تحقیقات،جوہری پلانٹوں کی حفاظت کی ذمہ داری فرانس کی فضائیہ کی ہے
-
امن عمل کو عالمی برادری کی حمایت بھی حاصل ،طالبان کا حصہ بنیں، افغان صدر
-
11 سال کی عمر سے نابینا خاتون کی بینائی معجزانہ طور پر واپس آگئی
-
افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پر قبضہ کرلیا،برکینا فاسو کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہونا چاہئے،یورپی یونین
-
وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، وزراء کی جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش۔وزیراعظم کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ،پٹرول کی قیمت میں9 روپے 43 پیسے فی لیٹر ،مٹی کے تیل ... مزید
-
پاکستان کے لئے داعش نیا خطرہ ہے، طالبان تیزی سے تنظیم میں شامل ہورہے ہیں، الطاف حسین ،پنجاب کے جنوب سے اسلام آباد تک داعش کے بے پناہ جھنڈے نظرآئیں گے،سردجنگ کے بعدامریکی سی آئی اے نے سوویت یونین ... مزید
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہمارے دھرنے کی وجہ ہوئی ، عمران خان ، دھرنانہ ہوتا تو حکومت ایک روپیہ بھی کم نہ کرتی، پی ٹی آئی حکومت کی نجکاری پالیسی کے خلاف سڑکوں پر آواز بلند کرے گی،گو نواز گو ... مزید
-
شہرقائد،مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزکے مبینہ مقابلوں کے دوران8ملزمان مارے گئے،گارڈن میں عوام کے ہاتھوں 2ڈاکو پکڑے گئے ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید5افراد جان کی بازی ہارگئے،گلشن اقبال ... مزید
-
مشرف کی جانب سے ایمرجنسی لگانے کے اقدام میں شریک ملزمان کیخلاف کارروائی کی درخواست پر فیصلہ 21 نومبر کو سنایا جائے گا،فریقین نے تفصیل کیساتھ دلائل دئیے ایک ہفتے میں فیصلہ نہیں ہوسکتا اس کیلئے کافی ... مزید
-
بلنگ کے کمرشل طریقہ کار پر تمام ڈیسکوز کا سخت ترین آڈٹ کیا جارہا ہے کہیں بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، عابد شیر علی، اپوزیشن لیڈر کیساتھ مل کر ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ... مزید
-
گلو بٹ کو جیل میں برتن دھونے پر لگادیا گیا
-
متحدہ اپوزیشن کا دوسرے روز بھی کالی پٹیاں باندھ کر ایوان میں احتجاج، منافع بخش اداروں کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے‘ وزیر داخلہ اپنے روئیے پر نظرثانی کریں‘ اراکین کے اعتراضات کو تماشا اور آستین چڑھانے ... مزید
-
قومی اسمبلی اجلا س ،سندھ میں آئے روز معذور لڑکیوں کے اغواء پر اقلیتی اراکین کا احتجاج،سندھ حکومت اقلیتی برادری کے تحفظ میں ناکام رہی ‘ وفاقی حکومت ایکشن لے‘ مسئلے کے حل کیلئے ایوان اعلی سطحی کمیٹی ... مزید
-
دھرنے کی سیاست نے پاکستان کو نقصان پہنچایا،شہباز شریف، سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات ہیں ، انھیں سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے، لندن میں لیگی ورکرز سے ملاقات میں اظہارخیال
-
عمران خان کی درخواست پرسپیکر ایاز صادق کے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران بیلٹ پیپرز، کاوٴنٹرز، ووٹر لسٹیں اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کا جائزہ ... مزید
-
نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی، چوہدری اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے کچھ ارکان نے مجبوری میں استعفیٰ دیا ،عمران خان اور طاہرالقادری کے بہت سے مطالبات جائز ہیں لیکن دھرنوں کے ذریعے وزیراعظم ... مزید
-
دھرنے نہ ہوتے تو حکومت پٹرول 20 اور ڈیزل15 روپے مزید سستاکرتی ، خواجہ آصف، اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے پاکستانی معشیت کو نقصان پہنچا ، ، وفاقی وزیر دفاع
-
محرم الحرام کا احترام ،تحریک انصا ف کا سوموار اور منگل کو جلسے نہ کرنے کا اعلان
-
ن لیگ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد،کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنے گا،مشاہد اللہ، چھوٹی موٹی نارضگیوں یا ذاتی آراء کو پارٹی اختلافات کا رنگ دینا مناسب نہیں،دھرنوں کے نتائج سے مایوس بعض عناصر مسلم لیگ ... مزید
-
ترکمانستان کی وارننگ پر پی آئی اے نے بل ادا کر دیا،ترجمان
-
پاکستان نے 29افغان قیدیوں کو افغانستان کے حوالے کر دیا ، ان تمام افغانیوں کو آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان سے گرفتار کیا گیا تھا، ، دوران تفتیش زیر حراست افراد پر کسی بھی قسم کی دہشتگردی ... مزید
-
صوبائی دارلحکومت میں جزوی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی کم کی گئی قیمتوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.