پاکستان تحریک انصاف سے متعلق سپیکر کا خط الیکشن کمیشن کو موصول خط الیکشن کمیشن کو صرف معلومات کے لیے بھجوایا گیا، کوئی کاروائی نہیں ہو سکتی

ہفتہ 1 نومبر 2014 07:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف سے متعلق سپیکر کا خط الیکشن کمیشن کو موصول خط الیکشن کمیشن کو صرف معلومات کے لیے بھجوایا گیا جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پی ٹی آئی کے استعفوں کے بارے میں معلوماتی خط الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا خط اس خط پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں ہو سکتی خط میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ارکان کے استعفے منظور یا مسترد سپیکر کی صوبدید ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا کام صرف خالی نشست کا نوٹیفیکیشن جاری کرنا اور ضمنی انتخاب کرنا اور اس کا شیدول جاری کرنا ہو تا ہے