الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کے بارے میں خط لکھ کر پھرتی دکھائی، جواب میں خط لکھا اب استعفوں کے معاملے پر ٹھنڈ پڑ گئی ہے،سردار ایاز صادق

ہفتہ 1 نومبر 2014 07:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کے بارے میں خط لکھ کر پھرتی دیکھائی اس کے جواب میں خط لکھا اب استعفوں کے معاملے پر ٹھنڈ پڑ گئی ہے جمعہ کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے خط لکھا تھا جس کے جواب میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفوں کے معالے پر ٹھنڈ پڑ چکی ہے اس پر مذید کچھ نہیں ہو سکتا اگر استعفے دینے ہیں تو جاوید ہاشمی کی طرح اسمبلی میں آکر اعلان کر یں یا پھر فرد فرد آکر سپیکر چیمبرمیں ملیں